سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ٹریفک پولیس کے پی ایچ ڈی ڈاکٹر ماجد علی کی ملاقات
ڈاکٹر ماجد علی (اردو زبان و ادب کے فروغ میں پاک پولیس کے کردار) پر پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے ڈاکٹر ہیں۔
ڈاکٹر ماجد علی نے اپنے مقالے میں پولیس تاریخ اور روایت کے ساتھ ساتھ پاک پولیس کی طرف سے تخلیق کئے گئے منظوم اور غیر منظوم ادب کا فنی و فکری جائزہ پیش کیا ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے پر ٹریفک پولیس کے ہونہار سپوت ڈاکٹر ماجد علی کو شاباش دیتے ہوئے بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے لاہور ٹریفک پولیس کے وارڈن ڈاکٹر ماجد علی نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر ماجد علی نے حال ہی میں گیریژن یونیورسٹی لاہور سے اردو لٹریچر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ہے۔ ڈاکٹر ماجد علی نے اپنا پی ایچ ڈی مقالہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو پیش کیا۔ ڈاکٹر ماجد علی نے اپنے مقالے میں پولیس تاریخ اور روایت کے ساتھ ساتھ پاک پولیس کی طرف سے تخلیق کئے گئے منظوم اور غیر منظوم ادب کا فنی و فکری جائزہ پیش کیا ہے۔ڈاکٹر ماجد علی (اردو زبان و ادب کے فروغ میں پاک پولیس کے کردار) پر پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے ڈاکٹر ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکٹر ماجد علی کو شاندار علمی خدمات پر شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر ماجد علی جیسے پی ایچ ڈی افسر و اہلکار پنجاب پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں، ایسے لائق، قابل اور فرض شناس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سروس کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنا ایک اعزاز سے کم نہیں اور پنجاب پولیس میں یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے والے افسران واہلکاروں کی کمی نہیں ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 867)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, December 4, 2023