ڈاکٹر عثمان انور نے 05 پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر، میڈیکل اخراجات کیلئے مزید 15 لاکھ روپے جاری کر دئیے،

ڈاکٹر عثمان انور نے 05 پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر، میڈیکل اخراجات کیلئے مزید 15 لاکھ روپے جاری کر دئیے،
ٹریفک وارڈن محمد عرفان کو برن انجری کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
پی ایچ پی کے کانسٹیبل محمد خالد کو مصنوعی ٹانگ لگوانے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کی سفارشات پر فنڈز اجرا کے احکامات جاری کئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے 05 اہلکاروں ملازمین کے میڈیکل اخراجات کیلئے مزید 15 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن محمد عرفان کو برن انجری کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، پی ایچ پی کے کانسٹیبل محمد خالد کو مصنوعی ٹانگ لگوانے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، کانسٹیبل خرم علی شاہ کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور کے کانسٹیبل خالد حسین کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ ننکانہ کے کانسٹیبل تنویر انجم کو پھیپھڑوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کی سفارشات پر فنڈز اجرا کے احکامات جاری کئے۔ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز آئی جی پنجاب کو بھجوائے تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے فورس کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ طبی مسائل سے دوچار کسی اہلکار یا اس کے اہل خانہ کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 866)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, December 4, 2023