شہید پولیس اہلکاروں کو سلام ، کچے میں کوئی ڈاکو بچنا نہیں چا ہئے م گرینڈ آپریشن کیا جا ئے ، وزیراعلیٰ محسن نقوی

Dec 01, 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت رحیم یار خان ائرپورٹ پر اہم اجلاس میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا اور 3 شہیدپولیس اہلکاروں کو خراج عقدت پیش کیا گیا،وزیراعلیٰ پولیس لائنز گئے اور شہید کانسٹیبل غلام حسین کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی ، شہیدکانسٹیبل قاسم اورشہید ارشاد کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شیخ زید ہسپتال میں زخمی کانسٹیبل نوید اختر، جمیل احمد، محمد عمران، عبد الرزاق، آصف علی او رمحمد سرور اور کسان کی بھی عیادت کی اور ہسپتال کا دورہ بھی کیا ، ڈیرہ غازی خان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، وٹرنری ہسپتال اور لائیوسٹاک بزنس اینڈ انکوبیشن سینٹر کے دورے بھی کیے ،وزیر اعلیٰ نے مولانا محمد علی جوہر فلائی اوورز پراجیکٹ کا افتتاح بھی کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم میں سے کسی نے کوئی الیکشن نہیں لڑنا،نہ ووٹ مانگنا ہے۔ بس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

(روز نامہ جنگ)

*************