ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈیرہ غازیخان آمد،پولیس شہداء کی فیملیز سے ملاقات،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 2017 سے قبل کے 36 پولیس شہدا کے اہل خانہ میں رہائشی پلاٹس کے مالکانہ حقوق کے لیٹرز تقسیم کئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے ڈیرہ غازیخان کا خصوصی دورہ کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم شکیل احمد بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔ جم خانہ ڈیرہ غازیخان پہنچنے پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسران نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی زیر صدارت جم خانہ کلب میں ڈی جی خان ریجن پولیس کے شہداء کی فیملیز کو پلاٹ دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں آئی جی پنجاب نے خصوصی طورپر مدعو کیئے گئے ریجن بھر سے پولیس شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل دریافت کئے اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 2017 سے قبل کے 36 پولیس شہدا کے اہل خانہ میں رہائشی پلاٹس کے مالکانہ حقوق کے لیٹرز تقسیم کئے،ملکیتی لیٹرز حاصل کرنے والوں ڈیرہ غازی خان کے 08 شہداء، راجن پور کے 13 اور ضلع مظفر گڑھ کے 15 شہداء کی فیملیز شامل ہیں۔تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہدا پولیس، فیملیز کو بھرپور خراج عقیدت کیا۔آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ ڈی جی خان ریجن میں 2017 سے پہلے کے 59 شہدا کی فیملیز کو پلاٹس دیئے جاچکے ہیں،شہدا کی فیملیز کی خدمت اور پریشانیوں کا مکمل مداوا کریں گے، ضلع ڈیرہ غازی خان کے ہیڈکانسٹیبل نور محمد، کانسٹیبلان محمد عارف، ایاز احمد،محمد سلیم،فیض الحسنین، محمد اقبال، غلام عباس،فخرالدین،مظفر گڑھ ضلع کے اے ایس آئی لطیف اللہ،ہیڈکانسٹیبل فداحسین،ہیڈکانسٹیبل نذر محمد،ہیڈکانسٹیبل رشید احمد،کانسٹیبلان مختیار حسین،ساجد پرویز،محمد اقبال،ممتاز احمد،سیف اللہ،سجاد حسین،محمداسلم، عبدالرشید،محمدآصف،پیربخش،ارشدعلی۔راجن پور ضلع کے سب انسپکٹرز غلام حسین،اے ایس آئی محمدندیم مزاری،اے ایس آئی تصور حسین،اے ایس آئی ارشد جمیل،ہیڈکانسٹیبل غلام مرتضی ٰ شاہ کانسٹیبلان حماد عزیز،محمد لطیف،عدنان فرید،غلام اختر،امان اللہ،محمدطارق،شکیل احمد،لانگری محمداشفاق شامل ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
*****************