پنجاب ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ ونگ کے زیر اہتمام پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد
سکول آف ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ قربان لائنز میں لوئر سکول اور ایڈوانس کورسز مکمل
آزاد کشمیر اور اسلام آباد پولیس کے 24 اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 240 اہلکاروں نے تربیتی کورسز مکمل کئے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک اہلکاروں کو 04 ماہ کے دورانئے پر مشتمل جدید تربیتی کورسز کروائے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن
پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن ونگ کے زیر اہتمام لوئر سکول کورس اور ایڈوانس کورسز مکمل ہونے پر پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔سکول آف ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ قربان لائنز میں آزاد کشمیر اور اسلام آباد پولیس کے 24 اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 240 اہلکاروں نے تربیتی کورسز مکمل کئے جس کی اختتامی تقریب کی مناسبت سے قربان لائنز میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ اسد سرفراز خان پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ پریڈ میں دوران تربیت بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور ایوارڈ دئیے گئے۔
ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اسد سرفراز خان نے کہاکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرنے والے اہلکاروں کو 04 ماہ کے دورانئے پر مشتمل جدید ماڈیولز پر مبنی لوئر کلاس اور ایڈوانس تربیتی کورسز کروائے گئے ہیں جنہیں مکمل کرنے والے افسران و اہلکار مزید بہتر انداز میں پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دیں گے۔ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اسد سرفراز خان نے مزیدکہاکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ٹیلی کمیونیکیشن اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات جاری ہیں، فورس کو جدید وسائل اور ماڈرن ٹریننگ فراہم کی جارہی ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 860)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Friday, December 1, 2023