آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
ڈاکٹر عثمان انور نے 07 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 10 لاکھ روپے جاری کر دئیے،
ایڈیشنل آئی جی فنانس محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر قیادت کمپن سیشن ایوارڈ کمیٹی نے مذکورہ بالا فنڈز اجراء کی منظوری دی تھی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن اور پولیس ملازمین کی تنخواہوں سے کٹنے والے ویلفیئر فنڈز سے ملازمین کو ہیلتھ ویلفیئر کے سلسلے میں ہر ممکن ریلیف دیاجارہا ہے اسی سلسلے میں جاری اقدامات میں ڈاکٹر عثمان انور نے 07 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 10 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں،تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کے غازی کانسٹیبل ظفر علی کو 03 لاکھ روپے دئیے گئے، ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کے ہیڈ کانسٹیبل حیدر علی کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔لاہور پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محسن ارشاد، غازی محمد اعجاز کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، لاہور پولیس کے غازی کانسٹیبل سید یاسر اعجاز، زخمی کانسٹیبل صدام طارق کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔ ڈی جی خان پولیس کے غازی کانسٹیبل سجاد حسین کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس بالخصوص کانسٹیبلان کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عارضہ صحت سے دوچار پولیس ملازم یا اسکے اہلخانہ کو بیماری کے خلاف جنگ میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ کیسز کے دستاویزات مکمل کرکے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں تاکہ ان پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملازمین کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 858)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Friday, December 1, 2023