آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈیرہ غازی خان آمد، پولیس شہدا کی فیملیز سے ملاقات،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 2017 سے قبل کے 36 پولیس شہدا کے اہل خانہ میں رہائشی پلاٹس کے مالکانہ حقوق کے لیٹرز تقسیم کئے،
ملکیتی لیٹرز حاصل کرنے والوں ڈیرہ غازی خان کے 08 شہداء، راجن پور کے 13 اور ضلع مظفر گڑھ کے 15 شہداء کی فیملیز شامل۔
گذشتہ چند ماہ میں 15 ہزار سے زائد محکمانہ ترقیاں دی گئیں جو گزشتہ بیس سال کی مجموعی پروموشنز سے زیادہ ہیں، ڈاکٹر عثمان انور
اگلے ماہ اور جنوری 2024 میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق مزید 3200 مزید پروموشنز دیں گے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں اورہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں، ملک و قوم کی حفاظت کے مقدس فریضے میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر شہداء اورغازی ہمارے دلوں میں رہتے ہیں، شہدا کی فیملیز کی ویلفیئر کے لیئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہدا اور دوران سروس وفات پانے والے اہلکاروں کے 21 سو بچوں کو ملازمت فراہم کی گئی، 2017سے قبل کے شہداء پولیس کے لواحقین کو ذاتی گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس کی فراہمی یقینی بنار ہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ گذشتہ چند ماہ میں 15 ہزار سے زائد محکمانہ ترقیاں دی گئیں جو گزشتہ بیس سال کی مجموعی پروموشنز سے زیادہ ہیں، اگلے ماہ اور جنوری 2024 میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق مزید 3200 مزید پروموشنز دیں گے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ سروس ڈیلیوری،فورس کی ویلفیئر، شہدا کی فیملیز کی دیکھ بھال جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جم خانہ ڈیرہ غازی خان میں پولیس شہداء کے لواحقین سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے ڈیرہ غازی خان کا خصوصی دورہ کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم شکیل احمد بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔ جم خانہ ڈیرہ غازی خان پہنچنے پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسران نے آئی جی پنجاب کو ریسیو کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی زیر صدارت جم خانہ کلب میں ڈی جی خان ریجن پولیس کے شہداء کی فیملیز کو پلاٹ دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں آئی جی پنجاب نے خصوصی طورپر مدعو کیئے گئے ریجن بھر سے پولیس شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل دریافت کئے اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 2017 سے قبل کے 36 پولیس شہدا کے اہل
خانہ میں رہائشی پلاٹس کے مالکانہ حقوق کے لیٹرز تقسیم کئے،ملکیتی لیٹرز حاصل کرنے والوں ڈیرہ غازی خان کے 08 شہداء، راجن پور کے 13 اور ضلع مظفر گڑھ کے 15 شہداء کی فیملیز شامل ہیں۔تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہدا پولیس، فیملیز کو بھرپور خراج عقیدت کیا۔آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ ڈی جی خان ریجن میں 2017 سے پہلے کے 59 شہدا کی فیملیز کو پلاٹس دیئے جاچکے ہیں،شہدا کی فیملیز کی خدمت اور پریشانیوں کا مکمل مداوا کریں گے، ضلع ڈیرہ غازی خان کے ہیڈکانسٹیبل نور محمد، کانسٹیبلان محمد عارف، ایاز احمد،محمد سلیم،فیض الحسنین، محمد اقبال، غلام عباس،فخرالدین،مظفر گڑھ ضلع کے اے ایس آئی لطیف اللہ،ہیڈکانسٹیبل فداحسین،ہیڈکانسٹیبل نذر محمد،ہیڈکانسٹیبل رشید احمد،کانسٹیبلان مختیار حسین،ساجد پرویز،محمد اقبال،ممتاز احمد،سیف اللہ،سجاد حسین،محمداسلم، عبدالرشید،محمدآصف،پیربخش،ارشدعلی۔راجن پور ضلع کے سب انسپکٹرز غلام حسین،اے ایس آئی محمدندیم مزاری،اے ایس آئی تصور حسین،اے ایس آئی ارشد جمیل،ہیڈکانسٹیبل غلام مرتضی ٰ شاہ کانسٹیبلان حماد عزیز،محمد لطیف،عدنان فرید،غلام اختر،امان اللہ،محمدطارق،شکیل احمد،لانگری محمداشفاق شامل ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 856)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, November 30, 2023