قتل کے مقدمات میں مطلوب مزید دو خطرناک اشتہاری مجرم دبئی سے گرفتار، پولیس ٹیم لے کر وطن پہنچ گئی
پنجاب پولیس کی ٹیم نے اشتہاری محمد اویس نصیر اور محمد ارشد کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا۔
اشتہاری محمد اویس نصیر فیصل آباد پولیس کو 2018 سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا،
اشتہاری محمد ارشد ملتان پولیس کو گذشتہ ایک برس سے قتل کے واقعہ میں مطلوب تھا۔
رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 141 ہو گئی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنگین جرائم کا ارتکاب کرکے بیرون ملک مفرور ہونے والے اشتہاری مجرمان کے خلاف پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں قتل کے مقدمات میں مطلوب مزید دو خطرناک اشتہاری مجرم دبئی سے گرفتارکرکے پولیس ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی ٹیم نے اشتہاری محمد اویس نصیر اور محمد ارشد کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا۔ اشتہاری محمد اویس نصیر فیصل آباد پولیس کو 2018 سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا جبکہ اشتہاری محمد ارشد ملتان پولیس کو گذشتہ ایک برس سے قتل کے واقعہ میں مطلوب تھا۔پنجاب پولیس نے انٹرپول سے دونوں مجرمان کے ریڈ نوٹسزجاری کروائے اور گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 141 ہو گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے کیٹیگری خطرناک اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے ٹریس کرکے گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانونی مراحل جلد از جلد مکمل کرکے دونوں مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری میں کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ قتل، ڈکیتی، اغواء جیسے مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ کوارڈینیشن باقاعدگی سے جاری رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 855)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, November 30, 2023