سنٹرل پولیس آفس: ایم فل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پنجاب پولیس کی ہونہار لیڈی پولیس افسر کی حوصلہ افزائی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک افسر عاصمہ چوہدری کو شاباش دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔
عاصمہ چوہدری سنٹرل پولیس آفس میں انچارج پروٹوکول آفس فرئض سر انجام دے رہی ہیں،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایم فل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پنجاب پولیس کی ہونہار لیڈی افسر کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی ہونہار لیڈی افسر عاصمہ چوہدری نے مقامی یونیورسٹی سے تھیالوجی اینڈ ریلیجیئس سٹڈیز میں ایم فل گولڈ میڈل کے ساتھ مکمل کیا ہے۔عاصمہ چوہدری سنٹرل پولیس آفس میں انچارج پروٹوکول آفس فرئض سر انجام دے رہی ہیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک افسر عاصمہ چوہدری کو شاباش دیتے ہوئے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عاصمہ چوہدری کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ خواتین افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا انتہائی اہم حصہ، جنہیں کیرئیر گروتھ کے یکساں مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 854)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, November 30, 2023