کم عمر ڈرائیوز کیخلاف 782 مقدمات درج، 2029 چالان

Nov 29, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،  ترجمان کے مطابق گذشتہ روز صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیوز کے 2029 چالان کئے گئے، 782 مقدمات درج، 2811 گاڑیاں بند کی گئیں۔صوبہ بھر میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 6047 چالان، 973 مقدمات درج  جبکہ 2283 گاڑیاں بند کی گئیں۔رواں برس صوبے کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر کم عمر ڈرائیورز کے 99ہزار 764چالان کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 7353مقدمات درج، 52789 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بند کیا گیا۔  آئی جی پنجاب نے ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس افسران اور ڈی پی اوز کو بلا امتیازکریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کسی رعایت کے مستحق نہیں،ایسے ڈرائیورز کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں، ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران کریک ڈان کی خود نگرانی کرتے ہوئے رپورٹس باقاعدگی سے سی پی او بھجوائیں۔

(روز نامہ پاکستان)

******************