چینی صوبہ جیانگ سو پولیس کے اعلی سطحی وفد کی اپنے دورے کے اختتامی مرحلے میں سنٹرل پولیس آفس آمد،وفد کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈپٹی ڈی جی پبلک سکیورٹی تین یونگ شنگ کی زیرصدارت پنجاب اور جیانگ سو پولیس کے اعلیٰ افسران کا مشترکہ اجلاس،
فالو اپ میٹنگ میں جیانگ سو پولیس کی طرف سے پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس کے دورے سے حاصل ہونے والے نتائج کا جائزہ لیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب اور جیانگ سو پولیس کے درمیان مستقبل میں باہمی روابط اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی راہیں کھلیں گی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جیانگ سو پولیس
پنجاب پولیس کی جدید ٹریننگ، اسلحہ اور آٹومیشن ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے جیانگ سو پولیس کی معاونت کے خواہاں ہیں، آئی جی پنجاب
چینی صوبہ جیانگ سو پولیس کے اعلی سطحی وفدکی ڈپٹی ڈی جی پبلک سکیورٹی تین یونگ شنگ کی زیرصدارت اپنے دورے کے اختتامی مرحلے میں سنٹرل پولیس آفس آمد،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی اور پنجا ب پولیس اور جیانگ سو پولیس کے اعلیٰ افسران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ فالو اپ میٹنگ میں جیانگ سو پولیس کی طرف سے پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس کے دوروں سے حاصل ہونے والے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔چینی پولیس حکام نے والہانہ محبت، شاندار مہمان نوازی پر پنجاب پولیس اور اہلیان لاہور کا شکریہ ادا کیا، چینی وفدنے کہا کہ اہلیان لاہور تاریخی کلچر، شاندار روایات اور اقدار سے مالا مال لوگ ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جیانگ سو پولیس نے کہا کہ پنجاب اور جیانگ سو پولیس کے درمیان مستقبل میں باہمی روابط اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی راہیں کھلیں گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس جدید ٹریننگ، اسلحہ اور آٹومیشن ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے جیانگ سو پولیس کی معاونت کے خواہاں ہیں جس پر ڈپٹی ڈی جی تین جیانگ سوبت نے کہا کہ پنجاب پولیس کو ٹریننگ، آئی ٹی، سیف سٹیز، ڈیٹا اینیلسز، لاجسٹکس، انفارمیشن سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں بھرپور سپورٹ فراہم کریں گے۔، چینی پولیس سربراہ نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اور جیانگ سو پولیس کے درمیان ٹریننگ، آئی ٹی، ٹیکنیکل سپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے ایم او یوز سائن ہوں گے چینی پولیس حکام نے سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس، ایس پی یو کی پروفیشنل سکلز اور مہارت کو بے حد سراہا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چینی وفد کے ارکان کو روایتی تحائف بھی دیئے،شین زیانگ ڈائریکٹر پبلک سکیورٹی ڈیٹا ایڈمنسٹریشن بیورو، وینگ بنگڈ سٹینڈنگ ڈپٹی ڈی جی نین جیانگ پبلک سکیورٹی بیورو جیانگ سو پولیس وفد میں شامل جبکہ یوآن زیولائی ڈائریکٹر پبلک آرڈر ایڈمنسٹریشن، مسٹر ہو زیاؤ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ووکسی پبلک سکیورٹی بیورواور شاؤ وی من ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کوآپریشن بیورو بھی وفد میں شامل تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 852)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
