لاہور (کر ائم رپو رٹر)سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور ڈاکٹر پال بھٹی کی قیادت میں مسیحی وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی مسیحی وفد میں ندیم ڈینئیل، جراڈ بھٹی ، کامران اعجاز اور عظیم بھٹی سمیت دیگر شخصیات شامل تھے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مسیحی وفد کو اقلیتی شہریوں بالخصوص مسیحی شہریوں کے تحفظ اور سہولت کیلئے جاری اقدامات بارے آگاہ کیا مسیحی وفد کو سنٹرل پولیس آفس میں شہداءو غازی وال سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کروایا گیا سنٹرل پولیس آفس میں میٹنگ کے بعد آئی جی پنجابنے مسیحی وفد کو میثاق سنٹر لبرٹی کا دورہ کروایا جہاں مسیحی وفد نے میثاق سنٹر میں سروس ڈلیوری کی فراہمی اور ورکنگ بارے جائزہ لیا ڈاکٹر پال بھٹی نے اقلیتی شہریوں کو خدمات کی فراہمی کیلئے پنجاب پولیس کے حالیہ اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا۔
(روز نامہ پاکستان)
***************