آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے۔
آئی جی پنجاب نے شہریوں کی درخواستوں پر ایکشن لیتے ہوئے ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
شہریوں کے مسائل کا بلا تاخیر ازالہ اولین ترجیح، بروقت اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب کی افسران کو ہدایت۔
آئی جی پنجاب کا پولیس ملازمین کی درخواستوں پر ایڈمن، ڈسپلن اور ویلفیئر برانچ کو میرٹ کے مطابق فوری کاروائی کا حکم۔
ٹرانسفر و پوسٹنگ، پنشن، ڈسپلن، اور ویلفیئر سمیت دیگر درخواستوں کو میرٹ کے مطابق جلد از جلد نمٹایا جائے۔ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کا بلا تاخیر ازالہ اولین ترجیح ہے، تمام آرپی اوز، ڈی پی اوز اس حوالے سے بلا تاخیر اقدامات کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی پیش کردہ درخواستوں پر متعلقہ سپروائزری افسران سے رپورٹ طلب کرلی اورمتعلقہ ڈی پی اوز کو ذاتی نگرانی میں انکوائری کرکے شہریوں کی پیش کردہ درخواستوں پر ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، آئی جی پنجاب نے شہریوں کے مسائل سنے اوردرخواستوں پرفوری ایکشن لیتے ہوئے ازالے کیلئے احکامات جاری کئے،
ڈاکٹر عثمان انور کھلی کچہری میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں بھی سنیں۔آئی جی پنجاب نے ملازمین کی درخواستوں پر ایڈمن، ڈسپلن اور ویلفیئر برانچ کو میرٹ کے مطابق فوری کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ٹرانسفر و پوسٹنگ، پنشن، ڈسلپن، اور ویلفیئر سمیت دیگر درخواستوں کو میرٹ کے مطابق جلد از جلد نمٹایا جائے۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ درخواستوں پر بلا تاخیر کاروائی سے ملازمین کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔شہریوں اور ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری منعقد کی جا رہی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 847)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Tuesday, November 28, 2023