آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری
رواں برس صوبے کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر کم عمر ڈرائیورز کے 99 ہزار 764 چالان کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 7353 مقدمات درج، 52789 موٹر سا ئیکلوں اور گاڑیوں کو بند کیا گیا۔
گذشتہ روز صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیوز کے 2029 چالان کئے گئے، 782 مقدمات درج، 2811 گاڑیاں بند کی گئیں۔
صوبہ بھر میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 6047 چالان، 973 مقدمات درج  جبکہ 2283 گاڑیاں بند کی گئیں۔
آئی جی پنجاب کا ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس افسران اور ڈی پی اوز کو بلا امتیازکریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے قانون شکنوں کے خلاف پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ رواں برس صوبے کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر کم عمر ڈرائیورز کے 99 ہزار 764 چالان کئے گئے، کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 7353 مقدمات درج، 52789 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ اسی طرح گذشتہ روز کے دوران صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیوز کے 2029 چالان کئے گئے، 782 مقدمات درج، 2811 گاڑیاں بند کی گئیں۔صوبہ بھر میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 6047 چالان، 973 مقدمات درج  جبکہ 2283 گاڑیاں بند کی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ 14 روز کے دوران کم عمر ڈرائیورز کے خلاف5085 مقدمات درج ہوئے جبکہ بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف 09 روز میں 4448 مقدمات کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس افسران اور ڈی پی اوز کو کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیازکریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم جاری کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سڑکوں پر گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ڈرائیورز کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں، ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کرتے ہوئے رپورٹس باقاعدگی سے سی پی او بھجوائیں۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ ون ویلرز، ریسنگ اور اوور لوڈنگ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 846)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, November 28, 2023