پولیس افسروں کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم

Nov 27, 2023
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر  صوبہ بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ٹیموں نے اتوار کے روز لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیموں نے ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی فرائض ادا کئے۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں ایس پیز اور سپروائزری افسران گرجا گھروں، اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد موثر پٹرولنگ کریں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ رہیں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔
(روز نامہ جہان پاکستان)
****************