Nov 26, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہاولنگر میں ملزمان کے تعاقب میں جانے والی گاڑی کے حادثے میں ایلیٹ جوانوں کی شہادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد کاشف اور ڈرائیور کانسٹیبل رضوان شوکت نے فرض کی راہ میں جان قربان کرکے مثال قائم کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حادثے میں زخمی ہونے والے ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل عبداللہ طارق، محمود اور کانسٹیبل ماجد کے علاج بارے ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او بہاولنگر کو زخمی جوانوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او بہاولنگر کو ہدایت کی کہ شہید ہونے والے ایلیٹ فورس اہلکاروں کے اہل خانہ سے فریبی رابطہ رکھا جائے اور انکی مشکلات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بہاولنگر میں جرائم پیشہ افراد کے تعاقب میں جانے والی ایلیٹ فورس کی گاڑی دھند کی وجہ سیم نہر روجھانوالی میں جا گری، جس میں ایکیٹ فورس کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ہیں
***************