امریکہ ، کینیڈا ، بھارت و دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتریوں نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر کے ہمراہ سکھ یاتریوں کو سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کروایا، مینجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے سکھ یاتریوں کے وفد کو ”جی آیاں نوں“ کہا، سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کے جنم استھان، کرتاپور اور لاہور میں بہترین سکیورٹی انتظامات کی تعریف کی، سکھ یاتریوں نے اپنے مذہبی مقامات کے بہترین سکیورٹی انتظامات پر آئی جی پنجاب اور سیف سٹی کا شکریہ ادا کیا، وفد میں شامل سکھ یاتریوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے دنیا بھر میں محفوظ ترین ملک ہے،سکھ یاتریوں نے پاکستان بالخصوص لاہوریوں کی بھرپور مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سیف سٹی نے جو مان سمان دیا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، سکھ وفد میں شامل شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود گردواروں کی دیکھ بھال کے لئے پنجاب حکومت اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
(روز نامہ سٹی 42)
*************
