سنٹرل پولیس آفس: ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے لاہور پولیس کے افسران کے اعزاز میں تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے 63 پولیس اہلکاروں کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔
رواں سال 15000 سے زائد افسران و اہلکاروں کو میرٹ اور قواعد و ضوابط پر ترقیاں دی گئیں،آئی جی پنجاب
پاسبان منصوبے کی منظوری کے بعد 5000 مزید پروموشنز ہوں گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ رواں سال 15000 سے زائدپولیس افسران و اہلکاروں کو میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق محکمانہ ترقیاں دی گئیں ہیں، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، پی ایچ پی سمیت دیگر فورسز کا پروموشن و سروس سٹرکچر بہتر کیا گیا، پاسبان منصوبے کی منظوری کے بعد 5000 مزید پروموشنز ہوں گی۔۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ پولیس فورس اپنے اختیارات کو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، خدمت خلق کیلئے استعمال کرے، محکمانہ ترقی کا فائدہ پہلے سے زیادہ اچھی سروس ڈیلیوری، خوش اخلاقی کی صورت شہریوں کو منتقل کریں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آرگنائزڈ کرائم کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے اور جرائم کے قلع قمع کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے افسران سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔
ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے لاہور پولیس کے افسران کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب سجائی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے 63 پولیس اہلکاروں کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔ تقریب میں پروموٹ ہونے والے اے ایس آئیز کے بچوں، اہلخانہ اور عزیز و اقارب کی خصوصی طور پر شرکت کی، ترقی پانے والوں میں لاہور پولیس کے آپریشنز، انوسٹی گیشن، آرگنائزڈ کرائم یونٹ، ایلیٹ فورس، سکیورٹی ڈویژن سمیت مختلف ونگز کے افسران کو پروموشن رینک لگائے گئے،آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے اے ایس آئیز اور انکے عزیز و اقارب کو مبارک باد دی، بچوں سے اظہار شفقت کیا،آئی جی پنجاب کی اے ایس آئی عہدے پر ترقی پانے والے اہلکاروں کو مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور عمران کشور، ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت سینئر پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 843)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
