سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری۔
ڈاکٹر عثمان انور نے 06 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 12 لاکھ سے زائد مزید فنڈز جاری کر دئیے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فورس کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم۔
دستیاب فنڈز سے پولیس فورس اور غازیوں کے علاج معالجے کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں ڈاکٹر عثمان انور نے 06 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 12 لاکھ سے زائد مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے زخمی غازی کانسٹیبل محمد شہباز کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، جھنگ کے غازی انسپکٹر شاہد محمود کو 03 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے، لاہور کے زخمی کانسٹیبل طاہر افضال اور فیصل آباد کے محمد تنویر کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، راجن پور کے غازی کانسٹیبل میران خان اور زخمی کانسٹیبل محمد سلیم کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کی منظوری کے بعد فنڈز جاری کئے۔ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا نے کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی اجلاس کی صدارت کی۔ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ -I ڈاکٹر انعام وحید خان اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ بطور ممبر اجلاس میں شریک ہوئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ دستیاب فنڈز سے پولیس فورس اور غازیوں کے علاج معالجے کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس فورس ایک فیملی کی مانند ہے جس کے ہر فرد کی ویلفیئر کا خیال رکھنا محکمہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 842)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************