Nov 25, 2023
لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کا بیرون ممالک اشتہاریوں کے آپریشن جاری ہے، پنجاب پولیس نے قبضہ گروپ، اقدام قتل، ہوائی فائرنگ کے جرائم میں مطلوب ایک اور خطرناک اشتہاری کو مسقط سے گرفتار کر لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس سپیشل سکواڈ کی ٹیم اشتہاری ملزم محسن علی کو عمان سے گرفتار کرکے وطن پہنچ گئی، پنجاب پولیس، ایف آئی اے اور انٹرپول کی باہمی کوآرڈی نیشن سے اشتہاری محسن علی کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروا کر مسلسل تعاقب جاری رکھا گیا، آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 136 ہو گئی ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
***************