ڈاکوؤں نے باپ بیٹا اغوا کرلیا، پنجاب پولیس کا بر وقت ایکشن ، دونوں بازیاب

Nov 25, 2023

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس رحیم یار خان کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کچہ سندھ کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا 2 مغوی شہریوں کو بحفاظت بازیاب کروالیا۔ تفصیلات کے مطابق کچہ کے مسلح ڈاکوؤں نے شہری سونے خان اور اسکے بیٹے ممتاز کو مرید شاخ سندھ ورکشاپ سے ٹریکٹر پر اپنے علاقے بھپڑ  جا تے ہوئے اغوا کرلیا اور دونوں مغویوں کو سندھ سے متصل بستی سعید عباسی کے قریب رینی کینال سندھ کی طرف لے جارہے تھے کہ اطلاع پر تھانہ کوٹ سبزل کی ٹیم نے ایلیٹ ٹیمز اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواکاروں کو گھیر لیا اور دونوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروالیا ۔ 

******************