پنجاب پولیس اہلکاروں کی محکمانہ ترقیوں کیلئے پی کیڈٹ سکیم کی منظوری

Nov 25, 2023

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کے کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئیزکیلئے خوشخبری ،کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبلز اور اے ایس آئیز کی محکمانہ ترقیوں کی پی کیڈٹ سکیم کی منظوری ۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے پی کیڈٹ امتحان کے انعقاد کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو مراسلہ بھجوا دیا ۔پنجاب پبلک سروس کمیشن مذکورہ سیٹوں پر بھرتی کیلئے امتحانات کا انعقاد کرے گا۔اے ایس آئیز کی 1010 سیٹوں پر پی کیڈٹ سکیم کے تحت امتحان دینے کیلئے پنجاب پولیس کے حاضر سروس کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل اہل ہونگے ،سب انسپکٹرز کی 438 سیٹوں پر پی کیڈٹ سکیم کے تحت امتحان دینے کیلئے پنجاب پولیس کے حاضر سروس ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئیز اہل ہونگے ،سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کی تمام سیٹوں کو پی کیڈٹ امتحان کے ذریعے حاضر سروس اہلکاروں سے پر کیا جائے گا۔

(روز نامہ پاکستان)

****************