آئی جی پنجاب کی تین شہدا کی فیمیلز سے ملاقات

Nov 24, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے 03  شہدا کی فیملیز سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں کانسٹیبل محمد قیصر شہید، نوید حنیف شہید اور محمد عرفان شہید کے اہلخانہ شامل تھے۔ آئی جی پنجاب نے شہدا کے بچوں سے اظہار شفقت، اہل خانہ سے مسائل بارے دریافت کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 02 پولیس شہدا کی فیملیز کو جدید رہائشی سہولیات سے مزین ہاؤسنگ سوسائٹیز میں نئے گھروں کی چابیاں بھی دیں،کانسٹیبل محمد قیصر شہید اور نوید حنیف شہید کے اہل خانہ کو نئے گھروں کی چابیاں دی گئیں۔ پنجاب پولیس کے موثر فالو اپ سے حکومت پنجاب نے چند روز قبل دونوں شہدا کے اہل خانہ کے گھر کی خریداری کیلئے فنڈز جاری کئے تھے۔ آئی جی پنجاب نے شہدا کے اہل خانہ کو تعلیم، صحت سمیت تمام معاملات میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا،آئی جی پنجاب نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس شہدا کے اہل خانہ نہایت قابل احترام، انکے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں
(روز نامہ سٹی 42)
*************