پنجاب پولیس اور نجی سکولز اینڈ کالجز سسٹم میں ایم او یو پر دستخط

Nov 24, 2023

لاہور کرائم رپورٹر )پولیس ہیڈ کوارٹرز میں تقریب کے دوران پنجاب پولیس اورپنجاب گروپ آف کالجز، الائیڈ اسکولز،ایفا سکولز سسٹم کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور پنجاب گروپ آف کالجز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل افضل نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیر برائے پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ انوائرمنٹ بلال افضل، آغا طاہراعجاز ڈائریکٹر کالجز پنجاب گروپ ،ڈاکٹر شاہد محمود پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھے معا ہدے کے تحت پنجاب پولیس کے شہداءکے بچوں کےلئے فیس میں 100% جبکہ پولیس کے حاضر سروس ملازمین اور دیگر اہلکاروں کے بچوں کوفیس میں 50% رعایت دےگا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ رواں برس پولیس ملازمین کے بچوں کو 85 کروڑ روپے تک تعلیمی وظائف دینے کا ہدف ہے پولیس کانسٹیبلز کے ہونہار بچوں کو بیرون ملک اعلی تعلیم کیلئے فارن اسکالرشپ فراہم کر رہے ہیں۔

(روز نامہ پاکستان)

*****************