آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، مزید اشتہاری گرفتار،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، مزید اشتہاری گرفتار،
پنجاب پولیس کے سپیشل سکواڈ نے شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کے فراڈ میں مطلوب اشتہاری مسقط سے گرفتار کر لیا،
اشتہاری محمد ناصر پاکستان میں متعدد شہروں سے فراڈ کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن  بلا تعطل جاری ہے اور اسی سلسلے میں ایک اورمطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پنجاب پولیس کے سپیشل سکواڈ نے شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کے فراڈ میں مطلوب اشتہاری مسقط سے گرفتار کیا۔ اشتہاری محمد ناصر پاکستان میں متعدد شہروں سے فراڈ کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا۔ گرفتاری کیلئے مسلسل تعاقب جاری رکھا،پنجاب پولیس کی ٹیم نے اشتہاری ناصر کو آج علی الصبح مسقط سے پاکستان منتقل کیا،مذکورہ اشتہاری کی گرفتاری سے رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 135 ہو گئی، ان اشتہاری مجرمان کو امریکہ، یورپ، افریقہ اور خلیجی ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا ہے،۔
آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانونی مراحل جلد از جلد مکمل کرکے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے اور ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شئیرنگ کی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 830)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, November 23, 2023