سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے لاہور پولیس کے 03 شہدا کی فیملیز کی ملاقات
آئی جی پنجاب کا شہدا کے بچوں سے اظہار شفقت، اہل خانہ سے مسائل بارے دریافت کیا،
آئی جی پنجاب نے 02 پولیس شہدا کی فیملیز کو جدید رہائشی سہولیات سے مزین ہاؤسنگ سوسائٹیز میں نئے گھروں کی چابیاں دیں،
پنجاب پولیس شہدا کے اہل خانہ نہایت قابل احترام، انکے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور
تقریب میں پنجاب پولیس کی جانب سے شہدا کے بچوں کو تحائف اور یادگاری سووینئرز بھی دئیے گئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے 03 شہدا کی فیملیز سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں کانسٹیبل محمد قیصر شہید، نوید حنیف شہید اور محمد عرفان شہید کے اہلخانہ شامل تھے۔ آئی جی پنجاب نے شہدا کے بچوں سے اظہار شفقت، اہل خانہ سے مسائل بارے دریافت کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 02 پولیس شہدا کی فیملیز کو جدید رہائشی سہولیات سے مزین ہاؤسنگ سوسائٹیز میں نئے گھروں کی چابیاں بھی دیں،کانسٹیبل محمد قیصر شہید اور نوید حنیف شہید کے اہل خانہ کو نئے گھروں کی چابیاں دی گئیں۔ پنجاب پولیس کے موثر فالو اپ سے حکومت پنجاب نے چند روز قبل دونوں شہدا کے اہل خانہ کے گھر کی خریداری کیلئے فنڈز جاری کئے تھے۔
آئی جی پنجاب نے شہدا کے اہل خانہ کو تعلیم، صحت سمیت تمام معاملات میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا،آئی جی پنجاب نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس شہدا کے اہل خانہ نہایت قابل احترام، انکے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہداء کے بچوں کی مفت تعلیم کیلئے نامور تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یو سائن کئے گئے، محکمہ زندگی کے کسی موقع پر اپنے بہادر شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ تقریب میں پنجاب پولیس کی جانب سے شہدا کے بچوں کو تحائف اور یادگاری سووینئرز بھی دئیے گئے۔ ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر، اے آئی جی ایڈمن نوید اجمل سمیت دیگر افسران تقریب میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 829)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Thursday, November 23, 2023