آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے احسن اقدام، نجی سکولز اینڈ کالجز سسٹم کے ساتھ ایم او یو سائن،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے احسن اقدام، نجی سکولز اینڈ کالجز سسٹم کے ساتھ ایم او یو سائن،
 پولیس شہدا کے بچوں 100 فیصد، دیگر ملازمین کے بچوں کو 50 فیصد رعایت دے دی گئی ہے،
 رواں برس پولیس ملازمین کے بچوں کو 85 کروڑ روپے تک تعلیمی وظائف دینے کا ہدف ہے، ڈاکٹر عثمان انور
پنجاب پولیس کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو تدریس کی جدید ٹریننگ دیں گے، پروفیسر ڈاکٹر سہیل افضل
ٹرانسجینڈرز، بھکاری، منشیات، چائلڈ لیبر،استحصال کا شکار بچوں اور خواتین کی مدد کیلئے پولیس تحفظ مراکز کا قیام قابل ستائش ہے، صوبائی وزیر پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ انوائرمنٹ بلال افضل
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے ایک اور احسن اقدام لیتے ہوئے  معروف لیڈنگ نجی سکولز اینڈ کالجز سسٹم کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے۔سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب  میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سہیل افضل نے ایم او یو پر دستخط کئے، وزیر برائے پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ انوائرمنٹ بلال افضل نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ ایم یو او کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کو نجی گروپ کے سکولز اور کالجز میں فیس میں خصوصی رعایت دی گئی ہے،  پولیس شہدا کے بچوں کو تمام اخراجات میں 100 فیصد جبکہ دیگر ملازمین کے بچوں کو 50 فیصد رعایت دے دی گئی ہے، قبل ازیں حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو زیادہ فیس ادا کرنا پڑتی تھی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کاوش سے پولیس بچوں کو حاصل رعایت کو 30 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ رواں برس پولیس ملازمین کے بچوں کو 85 کروڑ روپے تک تعلیمی وظائف دینے کا ہدف ہے، پولیس کانسٹیبلز کے ہونہار بچوں کو بیرون ملک اعلی تعلیم کیلئے فارن اسکالرشپ فراہم کر رہے ہیں،سبق ڈاٹ پی کے، پنجاب پولیس یو ٹیوب چینل سمیت متعدد تعلیم دوست اقدامات اٹھائے گئے ہیں، آج ہونے والا ایم او یو بھی ہزاروں بچوں کو مزید بہتر ماحول میں تعلیم فراہم کرنے کا باعث بنے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ نجی کالجز کے طلبا و طالبات کو پنجاب پولیس کے فرینڈ آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس پروگرامز کے تحت انٹرن شپ کروائی جا رہی ہے، نجی تعلیمی گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سہیل افضل نے کہاکہ پنجاب پولیس کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو تدریس کی جدید ٹریننگ دیں گے، صوبائی وزیر پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ انوائرمنٹ بلال افضل بھی تقریب میں موجود تھے جنہوں نے ٹرانسجینڈرز، بھکاری، منشیات، چائلڈ لیبر،استحصال کا شکار بچوں اور خواتین کی مدد کیلئے پولیس تحفظ مراکز کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔ صوبائی وزیر پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ انوائرمنٹ بلال افضل اور نجی سکولز و کالجز کے وفد کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کروایا گیا،تقریب میں ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل اور اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 828)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, November 23, 2023