آسٹریلین ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی

آسٹریلین ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی
آسٹریلوی ہائی کمیشن کے وفد میں سیکنڈ سیکرٹری پولیٹیکل میری رابرٹسن، پروگرام آفیسر متین امین سمیت دیگر افسران شامل،
پنجاب پولیس اور آسٹریلوی حکومت کے درمیان سکیورٹی امور میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نیآسٹریلین ہائی کمشنر کوکرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد دی۔
پنجاب پولیس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے جدید ٹریننگ، تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنرنیل ہاکنز
 
آسٹریلین ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز کی قیادت میں آسٹریلوی ہائی کمیشن کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا  اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، آسٹریلوی ہائی کمیشن کے وفد میں سیکنڈ سیکرٹری پولیٹیکل میری رابرٹسن، پروگرام آفیسر متین امین سمیت دیگر افسران شامل تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نیآسٹریلین ہائی کمشنر کوکرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد دی۔ دوران ملاقات پنجاب پولیس اور آسٹریلوی حکومت کے درمیان سکیورٹی امور میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے ہوا۔آسٹریلوی ہائی کمشنرنیل ہاکنز نے کہاکہ پنجاب پولیس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے جدید ٹریننگ، تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے دہشت گردی کے خاتمے میں فرنٹ لائن فورس کی حیثیت سے پنجاب پولیس کی کاوشوں اور قربانیوں کو سراہا،آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کا کلیدی کردار قابل ستائش ہے،آسٹریلوی وفد کو پنجاب پولیس میں ویمن امپاورمنٹ، تحفظ مراکز، میثاق سنٹرز اور پولیس ڈیش بورڈ کی فیچرز بارے آگاہ کیا گیا۔، آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہاکہ میثاق سنٹرز، تحفظ و خدمت مراکز، سیف سٹیز پنجاب پولیس کے قابل ستائش فلیگ شپ پراجیکٹس ہیں جن کی خدمات قابل ستائش ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آسٹریلوی وفد کو غیر ملکی شہریوں اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات بارے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ غیر ملکی شہریوں، ماہرین اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ  انسانی حقوق کے تحفظ، ویمن امپاورمنٹ، محروم وسائل طبقات کی مدد کے حوالے سے پنجاب پولیس کے اقدامات کومزید تیز کیا گیا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے انسداد جرائم اور کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات میں تیزی لائی گی ہے۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آسٹریلین ہائی کمشنر کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر اور اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر موقع پر موجودتھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 827)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, November 23, 2023