لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے اقدامات جاری ،مختلف اضلاع کے ملازمین کو طبی اخراجات کے لئے 21 لاکھ روپے جاری کر دیئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی ایس پی عنایت بھٹی کو بیٹے کے کینسر کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے۔ڈیرہ غازی خان کے کانسٹیبل نذیر احمد مرحوم کی اہلیہ کو گرد ے و جگر کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے۔لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد طاہر فاروق کو ٹانگ کے علاج کیلئے 2لاکھ روپے دئیے گئے۔کانسٹیبل ڈرائیور محمود رزاق کو ٹانگ کے آپریشن کیلئے 3 لاکھ روپے دئیے گئے۔ساہیوال پولیس کے کانسٹیبل محمد آصف کو بیٹی کی ہارٹ سرجری کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ سیالکوٹ پولیس کے کانسٹیبل ندیم عاشق کو بیٹے کی ہارٹ سرجری کیلئے 2لاکھ روپے دئیے گئے۔سی ٹی ڈی کے ریٹائرڈ کانسٹیبل جہانگیر خان کو الیکٹرک وہیل چئیر کیلئے ایک لاکھ 25ہزار روپے دئیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*************