آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پنجاب پولیس کے غازی ڈی ایس پی محمد عمر فاروق کی ملاقات،
آئی جی پنجاب نے مشتعل مظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہونے کے باوجود ڈیوٹی پر ڈٹے رہنے والے ڈی ایس پی محمد عمر فاروق کی فرض شناسی کو سراہا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی محمد عمر فاروق کو غازی میڈل سے بھی نوازا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں ڈی ایس پی محمد عمر فاروق سے ملاقات کی۔ ڈی ایس پی عمر فاروق دو برس قبل لاہور میں ڈیوٹی کے دوران مشتعل مظاہرین کے مظاہرے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مشتعل مظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہونے کے باوجود ڈیوٹی پر ڈٹے رہنے والے ڈی ایس پی محمد عمر فاروق کی فرض شناسی کو شاندار الفاظ میں سراہا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی محمد عمر فاروق کو غازی میڈل سے بھی نوازا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈی ایس پی محمد عمر فاروق کا نام پنجاب پولیس کی غازی وال پر کندہ کیا گیا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے دوران زخمی ہونے والے غازی افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں، غازی افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ غازی افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے اور جلد از جلد بحالی کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 826)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, November 22, 2023