Nov 22, 2023
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے آر پی اوز، ڈی پی اوز، ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس افسروں کو کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا۔۔ بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے اورکم عمر ڈرائیورز کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے کم سن ڈرائیورز اپنے ساتھ دیگر شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرات کا باعث بنتے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ روز صوبہ بھر میں قانون شکنی پر مجموعی طور پر 10 ہزار 724 چالان، 1781 مقدمات درج کئے گئے، لاہورمیں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے 3 ہزار سے زائد چالان، 726 مقدمات درج کئے گئے ۔آئی جی نے مزیدکہا سپروائزری افسر کریک ڈاؤن کی پراگریس رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر سی پی او بھجوائیں۔
(روز نامہ دنیا)
**************