لاہور (کر ائم رپو رٹر) اغوا ءکے مقدمہ میں کئی سال سے مطلوب اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری صداقت علی کو بالا خر متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا گیا اشتہاری صداقت علی 2019ءمیں تین بچوں کو اغوا ءکرکے متحدہ عرب امارات فرار ہوگیا تھا پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا متحدہ عرب امارات پولیس نے بالاخر ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کردیا اشتہاری صداقت علی کے ساتھ تین بچے بھی پاکستان واپس آ گئے ہیں گرفتار ہونے والے دیگر تین ملزمان میں قیصر الطاف ، محمد یونس اور اعجاز خان شامل تھے ملزم اعجاز خان گجرات میں قتل کی واردات کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا جبکہ قیصر الطاف اور محمد یونس راجن پور پولیس کو قتلوں کے دو واقعات میں مطلوب تھے پنجاب پولیس نے انٹرپول سے مذکورہ ملزمان کے ریڈ نوٹسز جاری کروائے اور مسلسل تعاقب جاری رکھا، بالاخر تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس کی ٹیم شب سیالکوٹ ائیر پورٹ پہنچی۔ ائیر پورٹ پر تمام ملزمان کو متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
**************
