شہید سرکاری ملازمین کے لواحقین کو پالیس شہداء پیکج کے برابر امداد ملے گی، وزیر اعلیٰ محسن نقوی

Nov 21, 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرکاری محکمو ں کے شہیدہونے والے ملازمین کے لواحقین کے لئے پولیس شہداء پیکیج کے برابر امدادی پیکیج دینے کی اصولی منظوری دے دی۔زخمی سرکاری ملازم کو بھی پولیس پیکیج کے برابر امدادی پیکیج دیا جائے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی حتمی سفارشات تیار کرے گی اور کیسز کا جائزہ لے گی۔ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ اجلاس میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ایکسائز انسپکٹر محمد رفیع کے لواحقین اور زخمی انسپکٹر ثناء اللہ بھٹی کے لئے مالی امداد کا کیس پیش کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے کیس پر فوری نظر ثانی کا حکم دیا اور امدادی پیکیج کو پولیس شہداء پیکیج کے برابر کرنے کی ہدایت کی اورمنظوری بھی دی۔ وزیراعلیٰ نے زیر تعمیربند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورپراجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں میں تیزی لا نے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ نے کیولری انڈرپاس کا دورہ کیا ، فنشنگ ورک میں اعلی معیار کو یقینی بنا نے کی ہدایت کی،وزیر اعلیٰ نے آج گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کر لیاہے، ملتان شہر کے وزٹ کے دوران وزیر اعلی ٰنے چوک گھنٹہ گھر کے قریب گاڑی رکوائی اور اتر کر ایک بزرگ شہری سے ملاقات کی۔ بزرگ عباس علی نے وزیراعلیٰ اور انسپکٹر جنرل پولیس کو جناح کیپ پہنائی ، وزیر اعلیٰ نے خانپور کے سکول میں آتشزدگی سے کم سن بچے کے ہاتھ کے جھلسنے کا واقعہ کی 24گھنٹے میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے ، وزیراعلیٰ سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی۔

(روز نامہ جنگ)

****************