سرگودھا : اڑھائی سالہ بچی اغواء ،زیادتی ،وزیراعلیٰ ہسپتال پہنچ گئے

Nov 21, 2023

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں15سالہ اوباش لڑکے نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اڑھائی سالہ بچی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، بچی کوڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ،آر پی او شارق کمال صدیقی ، ڈپٹی کمشنر شعیب علی اور ڈی پی او فیصل کامران نے متاثرہ بچی کی عیادت کی، پولیس ذرائع کے مطابق ٹوانہ پارک میں بچی (ح ،ف) گھر کے باہر گلی میں کھیل رہی تھی ملزم کاشف نے غواء کیا اور قریبی گھر میں لیجا کر چارپائی سے باندھ کر اسے زیادتی کی ، چیخ و پکار پر لوگ پہنچے تو ملزم فرار ہوگیا ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ، ملزم بچی کا پڑوسی ہے ، وزیر اعلیٰ محسن نقوی اطلاع ملتے ہی سرگودھا پہنچ گئے، بچی کی عیادت کی،آئی جی پنجاب بھی ہمراہ تھے ۔وزیر اعلی نےہسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ایسے سفاک درندوں کے خلاف پوری قوت سے کارروائی کی جائیگی اور انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔ 

(روز نامہ جنگ)

**************