وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت اور آئی جی پنجاب کی نگرانی میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف خصوصی مہم جاری

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت اور آئی جی پنجاب کی نگرانی میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف خصوصی مہم جاری
گذشتہ روز صوبہ بھر میں قانون شکنی پر مجموعی طور پر 10 ہزار 724چالان، 1781مقدمات درج کئے گئے،ترجمان پنجاب پولیس
لاہورمیں گذشتہ روز کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے 03 ہزار سے زائد چالان، 726 مقدمات درج کئے گئے،ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب کا آر پی اوز، ڈی پی اوز، ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس افسران کو جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم۔
وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی لاہور سمیت صوبہ بھر میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے جس کے تحت گذشتہ روز صوبہ بھر میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرکے قانون شکنی کے مرتکب افراد کے مجموعی طور پر 10 ہزار 724چالان اور1781مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں گذشتہ روز کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے 03 ہزار سے زائد چالان اور726 مقدمات درج کئے گئے جن میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 379 ایف آئی آرز درج ہوئیں اور 106چالان کئے گئے جبکہ بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف347 مقدمات درج جبکہ 2895چالان کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ گوجرانوالہ ریجن میں کم عمر، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 912 چالان اور 38 مقدمات درج کئے گئے، راولپنڈی ریجن میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 1510 چالان اور112مقدمات درج کئے گئے، فیصل آباد ریجن میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 1775چالان اور89مقدمات درج کئے گئے، ملتان ریجن میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 437 چالان اور231مقدمات درج کئے گئے اسی طرح صوبے کے دیگر ریجن میں بھی قانون شکنوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں۔
آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز، ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس افسران کو جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے اورکم عمر ڈرائیورز کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے کم سن ڈرائیورز اپنے ساتھ دیگر شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرات کا باعث بنتے ہیں، ڈاکٹر عثمان انورنے ہدایت کی کہ ون ویلرز اور ریسنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف بھی بلا امتیاز ایکشن لیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کی اجازت ہرگز نہ دیں، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ سپروائزری افسران کریک ڈاؤن کی پراگریس رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر سی پی او بھجوائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 824)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, November 21, 2023