شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ، آئی جی

Nov 21, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے جس میں کوئی دانستہ کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی آئی جی پنجا ب نے افسران کو ہدایت کی کہ پولیس سے متعلقہ شہریوں کی درخواستوں کا ازلہ ایس او پیز کے مطابق ٹائم لائن کے اندر یقینی بناکر انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کاا نعقاد کیا، شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے، ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ سپروائزری افسران سے رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے، حل کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے دوران ڈیوٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب افسران و اہلکاروں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

(روز نامہ پاکستان)

**************