Nov 20, 2023
لاہور،فیروزوالہ(کرائم رپورٹر،کر ائم رپو رٹر سے،نامہ نگار) شیرا کوٹ کے علاقے 60فٹ روڈ گندے نالے کے قریب 22سالہ فرحان کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ادھر فیروزوالہ گول پنڈ کارہائشی پولیس کااے ایس آئی فیملی کے ہمراہ لاہور جارہا تھا کہ بلخے گاؤں موٹروے پل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرہو گئی ، نتیجہ میں 45سالہ اہلکار شہباز موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی اور بیٹی معمولی زخمی ہوئیں، ڈرائیورٹریکٹر ٹرالی سمیت فرار ہوگیا، پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔ شاد باغ رنگ روڈ کے قریب 45سالہ نامعلوم شحص سڑک عبور کرتے تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر موقع پر چل بسا ۔آئی جی پنجاب نے واقعہ پردلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(روز نامہ جنگ)
*************