لاہور پولیس کی مر بوط حکمت عملی، جرائم گراف میں نمایاں کمی ریکارڈ

Nov 20, 2023

انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور پولیس کی مربوط حکمت عملی سے جرائم گراف میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر موصول کالز کے اعداد و شمار نے جرائم گراف میں واضح کمی ثابت کر دی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ تقابلی جائزے کے تحت گزشتہ سال کی نسبت اس سال ماہ نومبر میں مجموعی طور پر سنگین جرائم کی 312 وارداتیں کم ہوئیں۔ گزشتہ سال ماہ نومبر میں مختلف کیٹیگریز میں جرائم کی 2119 جبکہ رواں سال 1807 وارداتیں ہوئیں، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رابری کی وارداتوں میں بھی خاطر خواہ کمی ریکارڈ کی گئی، رواں سال لاہور میں رابری کی 243 وارداتیں گزشتہ سال کی نسبت کم ہوئیں، رواں سال شہر میں رابری کی 521 وارداتیں ہوئیں جبکہ پچھلے سال یہ تعداد 764 تھی، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال شہر میں ڈکیتی کی 03 وارداتیں ہوئیں جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 05 تھی، رواں سال ماہ نومبر میں موثر مانیٹرنگ اور سرویلنس کی بدولت موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں خاطر خواہ کمی آئی، گزشتہ سال ماہ نومبر اسی دورانیہ میں موٹر سائیکل چوری کی 1157جبکہ رواں سال 1081 وارداتیں ہوئیں، رواں سال گاڑی چوری کی 04، دیگر وہیکلز کی 05 وارداتیں گزشتہ سال کی نسبت کم ہوئیں، رواں سال صوبائی دارالحکومت میں گاڑی چھیننے کی کوئی واردات نہیں ہوئی، گزشتہ سال شہر میں گاڑی چھننے کی 01 واردات ہوئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے تحفظ کا عمل بہتر سے بہتر بنایا جائے۔

(روز نامہ نوائے وقت)

**************