آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ملتان کا دورہ

Nov 20, 2023
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان کا دورہ کیا اور آر پی او آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کیا۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن،آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری، سی پی او ملتان منصور الحق رانا سمیت ملتان پولیس کے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اجلاس میں شریک ہوئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان ریجن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ انہیں بہترین سروس ڈلیوری سے ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔ دوران اجلاس آئی جی پنجاب نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جائزہ لیا ، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی وجوہات میں بڑی وجہ کم عمری میں موٹرسائیکل اور گاڑی چلانا ہے۔
(روز نامہ جناح)
**************