لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر سے) پنجاب پولیس کا بغیر لائسنس گاڑیاں اور بائیک چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن صوبہ بھر میں جاری ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں بغیر لائسنس گاڑی/موٹر سائیکلز چلانے والے 19ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے چالان کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ رواں سال صوبے میں مجموعی طور پر کم عمر ڈرائیورز کے 81ہزار سے زائد چالان ، 2100 سے زائد مقدمات درج کئے گئے جبکہ 3500 موٹر سائیکلز/ گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کم عمر ڈرئیورز کو گاڑی، موٹر سائیکل دینے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔علاوہ ازیںآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں ایس پیز اور سپروائزری افسران گرجا گھروں، اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں، علما کرام، مسیحی کمیونٹی، امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔آئی جینے آر پی او آفسملتانمیں اجلاس کی صدارت بھی کی،امن وامان کی مجموعی صورتحال کاجائزہ لیا۔ دریں اثناآئی جی نے مختلف اضلاع کے ملازمین کو ہیلتھ ویلفیئرکی مدمیں 10لاکھ روپے جاری کر دیئے۔
(روز نامہ جنگ)
**************