لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا دورہ کیا اور اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کی ٹریننگ کا جائزہ لیا ۔ آئی جی پنجاب نے اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں سے ملاقات کی اور خطاب میں اہم ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس پنجاب پولیس کی انتہائی اہم فیلڈ فارمیشن ہے جس پر دھرنوں ، احتجاج اور پرتشدد مظاہرین کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری عائد ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس کو جدید ساز و سامان اور سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ دوران ٹریننگ پرتشدد مظاہرین سے بطریق احسن نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائنسز کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائے۔ ایس پی ایڈمن ڈاکٹر بشری جمیل نے آئی جی پنجاب کو اینٹی رائٹ فورس کے ٹریننگ ماڈیولز بارے بریف کیا ۔ ڈاکٹر بشری جمیل نے کہا کہ اینٹی رائٹ کے جوان ٹریننگ مکمل کرکے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔ دریں اثناآئی جی پنجاب نے سات ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے 12 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں ۔
(روز نامہ جنگ)
*****************
