آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں اور ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں اور ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔
شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیح، حل کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت
دوران ڈیوٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب افسران و اہلکاروں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور
شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگائی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے جس میں کوئی دانستہ کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی پنجا ب نے افسران کو ہدایت کی کہ پولیس سے متعلقہ شہریوں کی درخواستوں کا ازلہ ایس او پیز کے مطابق ٹائم لائن کے اندر یقینی بناکر انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کاا نعقاد کیا، شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے، ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ سپروائزری افسران سے رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے، حل کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں بھی سنیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ملازمین کی درخواستوں پر متعلقہ برانچوں کو میرٹ کے مطابق فوری ریلیف کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنشن، جزا و سزا اور رخصت سمیت دیگر درخواستوں کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دوران ڈیوٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب افسران و اہلکاروں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگائی جا رہی ہے۔  
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 822)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, November 20, 2023