آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع کے ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے 22 لاکھ روپے جاری کر دیئے،
ٹیلی کمیونیکیشن لاہور کے اے ایس آئی محمد انور کو بیٹے کے عارضہ قلب کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔
کسی بھی عارضہ صحت سے دوچار پولیس ملازم یا اسکے اہلخانہ کو بیماری کے خلاف جنگ میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے 22 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن لاہور کے اے ایس آئی محمد انور کو بیٹے کے عارضہ قلب کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، رحیم یار خان کے سب انسپکٹر مختار احمد کو بیٹے کے لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، جہلم پولیس کے رضوان قمر کو برن سرجری کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل فہد محمود کو بیٹے کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، وہاڑی کے ہیڈ کانسٹیبل ناصر اقبال کو بیٹی کے عارضہ سماعت کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے فورس بالخصوص کانسٹیبلان کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کسی بھی عارضہ صحت سے دوچار پولیس ملازم یا اسکے اہلخانہ کو بیماری کے خلاف جنگ میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے فورس کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے مذکورہ کیسز پر فنڈز اجراء کی منظوری دی تھی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل بطور ممبر شریک ہوئے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 821)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, November 20, 2023