ہائیکورٹ کی ہدایت، وزیراعلٰی کا پنجاب میں بغیر لائسنس گاڑیاں، موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

Nov 18, 2023

   لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈان کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او لاہور اور تمام آر پی اوز کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ کم عمرڈرائیوروں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی بند کی جائیں اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی روزانہ رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورنہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی خطرات کا سبب بنتے ہیں۔ والدین کم عمر بچوں کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں۔ہر زندگی قیمتی ہے،کم سن ڈرائیور کی ذرا سے غلطی کسی کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

**************