پولیس ملازمین ، اہلخانہ کے علاج کیلئے 21لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

Nov 18, 2023

  لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر فورس اور انکے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے 7 ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے 21 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس کے اے ایس آئی مسعود الہی کو بیٹی کے گردہ ٹرانسپلانٹ کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، رحیم یار خان کے غلام مصطفی کو بیٹے کی ٹانگ میں ٹیومر کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل اسد عباس اور چوہنگ کالج کے محمد بوٹا کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، کانسٹیبل محمد اعظم اور ہیڈ کانسٹیبل عابد علی مرحوم کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، ہیڈ کانسٹیبل شاہد سلیم کو اہلیہ کے علاج کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار روپے دئیے گئے۔ مذکورہ بالا کیسز ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا نے آئی جی پنجاب کو فنڈز اجراءکیلئے بھجوائے تھے۔

(روز نامہ پاکستان)

****************