آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا دورہ ملتان، آر پی او آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کی ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا دورہ ملتان، آر پی او آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کی ۔
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن،آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری، سی پی او ملتان منصور الحق رانا کی اجلاس میں شرکت۔
ملتان پولیس کے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز میٹنگ میں شریک ہوئے۔ 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان ریجن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ 
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ انہیں بہترین سروس ڈلیوری سے ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت 
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان کا دورہ کیا اور آر پی او آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کیا۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن،آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری، سی پی او ملتان منصور الحق رانا سمیت ملتان پولیس کے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اجلاس میں شریک ہوئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان ریجن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ انہیں بہترین سروس ڈلیوری سے ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔ دوران اجلاس آئی جی پنجاب نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جائزہ لیا ، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی وجوہات میں بڑی وجہ کم عمری میں موٹرسائیکل اور گاڑی چلانا ہے، کم عمر ڈرائیور اپنے ساتھ دوسروں کے لیے بھی وبال جان بنتے ہیں ، تمام افسران اس مہم میں مزید تیزی لائیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری کے لیے پنجاب کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، تمام افسران  تھانوں کی سپیشل انیشییٹو پولیس اسٹیشن میں جلد از جلد اپ گریڈیشن میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے خلوص نیت اور جذبہ جہاد سے کام کریں ۔آئی جی پنجاب نے آر پی او آفس میں قائم پولیس خدمت مرکز کا وزٹ بھی کیا۔ آر پی او ملتان نے پولیس خدمت مرکز پر آئی جی پنجاب کو پولیس خدمت مرکز پر بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے لا اینڈ آرڈر، جرائم کنٹرول میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو انعامات دینے کا اعلان کیا۔ 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 820)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, November 19, 2023