سنٹرل پولیس آفس:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر فورس اور انکے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی اقدامات جاری
آئی جی پنجاب نے سات ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے 21 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے۔
رواں برس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر پر 250 کروڑ خرچ کئے، اگلے برس 300 کروڑ روپے خرچ کریں گے۔ آئی جی پنجاب
ہیلتھ ویلفیئر کے تمام اقدامات پولیس ویلفیئر پراجیکٹس اور ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی ہونے والے ویلفیئر فنڈ سے مکمل کئے۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر فورس اور انکے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے سات ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے 21 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ رواں برس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر پر 250 کروڑ خرچ کئے، اگلے برس 300 کروڑ روپے خرچ کریں گے، ہیلتھ ویلفیئر کے تمام اقدامات پولیس ویلفیئر پراجیکٹس اور ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی ہونے والے ویلفیئر فنڈ سے مکمل کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس کے اے ایس آئی مسعود الہی کو بیٹی کے گردہ ٹرانسپلانٹ کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، رحیم یار خان کے غلام مصطفٰی کو بیٹے کی ٹانگ میں ٹیومر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل اسد عباس اور چوہنگ کالج کے محمد بوٹا کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، کانسٹیبل محمد اعظم اور ہیڈ کانسٹیبل عابد علی مرحوم کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، ہیڈ کانسٹیبل شاہد سلیم کو اہلیہ کے علاج کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار روپے دئیے گئے۔ مذکورہ بالا کیسز ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا نے آئی جی پنجاب کو فنڈز اجراء کیلئے بھجوائے تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے اور ہیلتھ مسائل سے دوچار کسی ملازم یا اسکے اہل خانہ کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 810)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Friday, November 17, 2023