آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے۔
آئی جی پنجاب نے شہریوں کی درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب نے فیملی کوٹے پر بھرتی اور ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ درخواستوں پر احکامات بھی جاری کئے۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔  آئی جی پنجاب نے شہریوں کی درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مسائل حل کرکے ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع کے متعلقہ سپروائزری افسران سے رپورٹس طلب کیں اور شہریوں کی درخواستوں کو ایس او پیز کے مطابق بلا تاخیر حل کرنے کا حکم۔ دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام ڈی پی اوز سنٹرل پولیس آفس سے بھجوائی گئی درخواستوں کو اپنی نگرانی میں فوری حل کرکے رپورٹس ارسال کریں۔کھلی کچہری میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں بھی سنیں۔ آئی جی پنجاب نے فیملی کوٹے پر بھرتی اور ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ملازمین کی ایڈمن، ڈسپلن اور ویلفیئر سے متعلقہ تمام درخواستوں کو میرٹ کے مطابق بلا تاخیر حل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین کی مشکلات کا ازالہ کرکے ہی ہم ان سے اچھی پرفارمنس کا تقاضا کر سکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہریوں اور ملازمین کے ریلیف کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری منعقد کی جارہی ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 809)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, November 17, 2023