Nov 17, 2023
لاہور (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداءکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کےلئے سرگرم عمل ہیں ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل نوید حنیف کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا شہید کانسٹیبل نوید حنیف نے رواں برس 21 اپریل کو تھانہ مناواں کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا شہید کے لواحقین میں اہلیہ عنبرین غیاث ، سات سالہ بیٹی مروا فاطمہ اور والدہ شامل ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل نوید حنیف کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
(روز نامہ پاکستان)
************