آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل، ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل، ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیا۔
لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل نوید حنیف کے اہل خانہ کو بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا۔
 نوید حنیف شہیدنے رواں برس 21 اپریل کو تھانہ مناواں کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا شہید کے لواحقین میں اہلیہ عنبرین غیاث، سات سالہ بیٹی مروا فاطمہ اور والدہ شامل ہیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہیں جس کے تسلسل میں فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل نوید حنیف کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا،شہید کانسٹیبل نوید حنیف نے رواں برس 21 اپریل کو تھانہ مناواں کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا، شہید کے لواحقین میں اہلیہ عنبرین غیاث، سات سالہ بیٹی مروا فاطمہ اور والدہ شامل ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل نوید حنیف کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہید کانسٹیبل نوید حنیف نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خطرناک ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کیا،پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس شہید کانسٹیبل نوید حنیف جیسے 1600 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے جن کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 806)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, November 16, 2023